سرگودھا ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے آخری لمحے تک اپنی مدت پوری کرے گی، چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی تکلیف صرف ہمارے مخالفین کو ہے، میں نے کوئی ذاتی بات نہیں کی، میرے گواہ چیف جسٹس ہیں، ہم نے ملک کی بات کی، اس ملک کی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سرگودھا میں عوامی اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے آخری لمحے تک اپنی مدت پوری کرے گی، چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی تکلیف صرف ہمارے مخالفین کو ہے، میں نے کوئی ذاتی بات نہیں کی، میرے گواہ چیف جسٹس ہیں، ہم نے ملک کی بات کی، اس ملک کی بہتری کیلئے فریادی بن کر گیا تھا۔ ووٹوں کی خریدو فروخت کی سیاست ہر گز قابل قبول نہیں ہے، جو لوگ پیسے دے کر سینیٹر بنے ہیں، سینیٹ کے چیئرمین بنے ہیں وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکتے، ان لوگوں کے گھر بھیجنے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، نیب عدالت سے انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے۔ وہ جمعہ کو یہاں سرگودھا کے لئے سوئی گیس کی فراہمی کے دو منصوبوں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیک سینٹر کے افتتاح کے بعد ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سرگودھا میں وومن یونیورسٹی، کینسر ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کے قیام اور باقی رہ جانے والے علاقوں کو گیس کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔ تقریب میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک، وزیر مملکت محسن نواز رانجھا، علاقے سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی حامد حمید، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے آج شاہینوں کے شہر سرگودھا میں آ کر بے پناہ خوشی ہوئی ہے، ہمیں اﷲ نے موقع دیا نواز شریف کو موقع دیا اور آپ دیکھ لیں کہ آج صرف سرگودھا میں نہیں، پنجاب میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں آپ جہاں جائیں گے ترقیاتی کام محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ہی ملیں گے۔








