سیالکوٹ ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے وہ منصوبے بھی مکمل کئے جنہیں گزشتہ حکومت نے ادھورا چھوڑ رکھا تھا۔ ہمیں دعوے کرنے کی ضرورت نہیں، جو کام کئے وہ نظر آتے ہیں، دہشت گردی کے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے وہ منصوبے بھی مکمل کئے جنہیں گزشتہ حکومت نے ادھورا چھوڑ رکھا تھا۔ ہمیں دعوے کرنے کی ضرورت نہیں، جو کام کئے وہ نظر آتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ کسی اور نے حاصل نہیں کیں، تاجروں کا سیلز ٹیکس ریفنڈ کا مسئلہ جلد حل کرلیا جائے گا، ہمیں 50 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے، امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی، بڑی قربانیں دے کر ہم نے دہشت گردی کے عنصر کو ختم کیا، بجلی اور گیس کے مسائل سے نمٹنا ہمارے لئے چیلنج تھا، آج بجلی اور گیس وافر ہیں اور بجلی و گیس کی قیمت کم کرنے اور اس کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں، حکومت ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کے لئے بھی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ملک کو ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیا اور اسے انشاءاﷲ آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت محمد نواز شریف کے وژن اور پالیسیوں کی بدولت ملک کو ترقی کی راہ پر آگے لے کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کی اقتصادی صورتحال 2013ءکے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں دھرنے، احتجاج و الزام تراشی کی سیاست نہ ہوتی تو اقتصادی صورتحال اس سے بھی کہیں بہتر ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے گڈ گورننس کو اپنایا اور وہ کام بھی انجام دیئے جو گزشتہ حکومت کو ناممکن دکھائی دیتے تھے۔







