لاہور ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برآمد کنندگان پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں کم از کم 100 ارب ڈالر تک بڑھائیں کیونکہ عالمی منڈیوں میں مسابقت کیلئے ملک میں بہت زیادہ صلاحیت پائی جاتی ہے‘ حکومت پہلے ہی سرمایہ کاروں اور بر آمد کنندگان کے مطالبات کو پورا کر چکی ہے اور اب یہ ان پر منحصر ہے کہ برآمدات …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا لاہور چیمبر آف کامرس کی اچیومنٹ ایوارڈکی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برآمد کنندگان پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں کم از کم 100 ارب ڈالر تک بڑھائیں کیونکہ عالمی منڈیوں میں مسابقت کیلئے ملک میں بہت زیادہ صلاحیت پائی جاتی ہے‘ حکومت پہلے ہی سرمایہ کاروں اور بر آمد کنندگان کے مطالبات کو پورا کر چکی ہے اور اب یہ ان پر منحصر ہے کہ برآمدات کے حجم کو بڑھائیں۔انہوں نے یہ بات اتوار کو لاہور چیمبر آف کامرس کی اچیومنٹ ایوارڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی طرف سے برآمد کنندگان کیلئے اعلان کردہ 3ماہ کی مراعات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور عندیہ دیا کہ مراعاتی مدت کو 3 سال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے تاجر برداری اور سرمایہ کاروں سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے ہیں اور ان کے مطالبات کو پورا کیا ہے اور اب ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں اور برآمدات کو 40 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک لے کر جائیں۔ انھوں نے برآمد کنندگان کے وفود پر زور دیا کہ وہ حکومت کو ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات تجویز کریں۔وزیر اعظم نے چیمبرز اور برآمدکنندگان کی ایسوسی ایشنوں پر زور دیا کہ برآمدات کے حجم میں اضافہ کے لئے حکومتی اقدامات سے اسی بھرپور انداز میں استفادہ کریں۔








