وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مول پاکستان کے تولنج گیس پروسیسنگ پلانٹ کا افتتاح اور تقریب سے خطاب

کوہاٹ ۔ 27 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں موجودہ حکومت نے بہت کام کیا ہے جس کی بدولت گیس کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کر دیا۔ آئندہ چند ماہ کے بعد کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ گیس کے شعبہ میں …

کوہاٹ ۔ 27 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں موجودہ حکومت نے بہت کام کیا ہے جس کی بدولت گیس کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کر دیا۔ آئندہ چند ماہ کے بعد کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ گیس کے شعبہ میں نئی دریافتوں سے توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی، پاکستان میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں گیس پراسیسنگ پلانٹ تولنج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مول پاکستان کے تولنج گیس پروسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور آئل اینڈ گیس کمپنی کے سینئر حکام اور مول کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ تولنج منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی عمدہ مثال ہے۔ اس نئے پلانٹ سے ملک کے شمالی حصوں بشمول کے پی کے کو گیس کی سپلائی میں اضافہ ہوگا۔ مول پاکستان نے منصوبے کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا۔ تولنج پلانٹ سے دو کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس پیدا ہوگی۔ تولنج منصوبے سے قومی خزانے میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سالانہ اضافہ ہوگا۔ منصوبہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید خبریں