وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک پارٹی چاہے گی وزیراعظم رہوں گا، وفاقی حکومت کی کوششوں سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، قومی پالیسیوں پر اتفاق رائے ضروری ہے، ملکی ترقی کیلئے معاشی پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، افغانستان اور بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، ملکی مفادات …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک پارٹی چاہے گی وزیراعظم رہوں گا، وفاقی حکومت کی کوششوں سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، قومی پالیسیوں پر اتفاق رائے ضروری ہے، ملکی ترقی کیلئے معاشی پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، افغانستان اور بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، ملکی مفادات پر سمجھوتہ کئے بغیر ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بات چیت کیلئے تیارہیں۔ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) جب تک چاہے گی وزیراعظم رہوں گا، اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کروں گا اور اس پر عمل کروں گا، 28 جولائی کو حکومت میں اچانک تبدیلی آئی، یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ چار روز بعد بھی حکومت موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ میرے وزیراعظم محمد نواز شریف ہی ہیں، وہ پارٹی لیڈر ہیں، ہم ان کی پالیسیوں پر عمل کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ کابینہ چھوٹی ہوگی، میرا ذاتی تجربہ ہے کہ کوئی وزیر بھی دو ڈویژن نہیں چلا سکتا، آئین بھی 49 وزراءاور وزرائے مملکت بنانے کی اجازت دیتا ہے، حکومتی معاملات احسن انداز میں چلانے کیلئے ہر ڈویژن کا الگ وزیر ہونا چاہیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے جو ووٹ کے ذریعے حمایت کی وہ کسی سودا بازی کا نتیجہ نہیں تھی، ہم نے پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں سے ووٹ کیلئے رابطہ کیا اور ایم کیو ایم نے ہماری حمایت کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply