اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گذشتہ پانچ سال کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے جس کی بنیاد پر ہم آئندہ عام انتخابات میں عوام کے سامنے جائیں گے، نگراں وزیراعظم کے نام پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اس ضمن میں (آج) بدھ کو میری خورشید شاہ سے پھر ملاقات ہے جس میں …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گذشتہ پانچ سال کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے جس کی بنیاد پر ہم آئندہ عام انتخابات میں عوام کے سامنے جائیں گے، نگراں وزیراعظم کے نام پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اس ضمن میں (آج) بدھ کو میری خورشید شاہ سے پھر ملاقات ہے جس میں ان 6 ناموں سمیت اگر کسی اور نام پر بھی اتفاق ہو گیا تو ٹھیک ورنہ پھر معاملہ پارلیمانی پارٹی میں جائے گا اور اگر وہاں بھی فیصلہ نہ ہوا تو پھر رپورٹ لگ کر چار نام الیکشن کمیشن کے پاس جائیں گے جہاں پر فیصلہ ہو گا، انتخابات تاخیر کا شکار ہونا ممکن نہیں کیونکہ آئین میں اس کی کوئی گنجائش نہیں، اگر ایسا کوئی راستہ نکالنے کی کوشش کی گئی تو نہ اسے کوئی سیاسی جماعت قبول کرے گی اور نہ ہی عوام اسے تسلیم کریں گے، احتساب عدالت سے نواز شریف کو انصاف نہیں ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔








