اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور ہماری سرزمین پر دہشت گردوں کے کوئی خفیہ ٹھکانے نہیں ہیں۔ جمعہ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاءسے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور ہماری سرزمین پر دہشت گردوں کے کوئی خفیہ ٹھکانے نہیں ہیں۔ جمعہ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت کا بہت حد تک سدباب کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاست قومی سلامتی سے متعلق چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہے اور داخلی و بیرونی مسائل سے نبرد آزما ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ”ردالفساد“ معاشرے کو انتہاءپسندوں کے ”سلیپرز سیلز“ اور ہمدردوں سے صاف کرنے کے لئے جاری ہے۔








