اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے اور مختلف اداروں میں پیشہ ورانہ تربیت کو یقینی بنانے کے لئے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کو نجی شعبہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیوٹیک کی سرگرمیوں کو توسیع دینے کے لئے دستیاب وسائل اور بنیادی ڈھانچے سے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نیوٹیک بارے بریفنگ کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے اور مختلف اداروں میں پیشہ ورانہ تربیت کو یقینی بنانے کے لئے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کو نجی شعبہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیوٹیک کی سرگرمیوں کو توسیع دینے کے لئے دستیاب وسائل اور بنیادی ڈھانچے سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہئے۔ انہوںنے یہ بات جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں نیوٹیک کے بارے میں بریفنگ کے دوران کہی۔ وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان، سیکریٹری تعلیم عامر اشرف خواجہ، نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائکٹر ذوالفقار احمد چیمہ اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوٹےک ذوالفقار علی چیمہ نے وزیراعظم کو نوجوانوں کے لئے اعلیٰ معیار کی پیشہ وارانہ تربیت اور ہنرمند بنانے کے لئے اپنے ادارے کے کردار اور امور کار کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ کمیشن کی مربوط کوششوں کے باعث سال 2017-18ءکے دوران زیر تربیت افراد کی تعداد میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت تقریباً ایک لاکھ نوجوانوں کو مارکیٹ کی طلب اور جدید رجحانات کے مطابق مختلف پیشوں میں تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے سی پیک منصوبے کے بعد پیدا ہونے والے روزگار کے نئے مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے نیوٹیک کے آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔








