اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ آخری مرحلے میں ہے اور حکومت نے یہ جنگ جیتنے اور اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو وائرس کو ہم اپنے عوام اور اپنے گھروں …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پولیو کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ آخری مرحلے میں ہے اور حکومت نے یہ جنگ جیتنے اور اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو وائرس کو ہم اپنے عوام اور اپنے گھروں میں نہیں آنے دیں گے اور مستقبل میں ہمارے بچوں کی زندگیوں میں پولیو کا خوف نہیں ہو گا، صحت محافظین کی طرف سے انتہائی محنت سے ملک بھر میں گھر گھر جا کر پولیو ویکسین بچوں کو پلانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کی منزل تک پہنچنے کے لئے صرف آخری سنگ میل عبور کرنا باقی ہے اور اس مرحلے میں ملک کے منتخب حصوں سے اس مرض کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔انسانی امراض کا خاتمہ چند بڑے تصورات میں سے ایک ہے۔جس طرح اب لوگوں کی زندگیوں سے چیچک جیسے مرض کا خوف ختم ہو چکا ہے بالکل اسی طرح ہم دنیا سے پولیو کے خاتمہ کی منزل سے کچھ ہی دور ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کو پولیو وائرس سے بچانے میں کامیاگی حاصل کی گئی ہے جن میں پانچ لاکھ پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔








