ڈیرہ غازی خان ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے باشعور عوام انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے، ملک میں جہاں بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں ان کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے سر جاتا ہے، عوامی اعتماد سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے، توقع ہے کہ عوام جولائی میں بہتر فیصلہ کریں گے اور تعمیر و …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ڈیرہ غازی خان میں منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب

مزید خبریں
ڈیرہ غازی خان ۔ 31 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے باشعور عوام انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے، ملک میں جہاں بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں ان کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے سر جاتا ہے، عوامی اعتماد سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہے، توقع ہے کہ عوام جولائی میں بہتر فیصلہ کریں گے اور تعمیر و ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا، گالیاں دینے والوں سے خیر کی توقع نہ رکھیں، ہمارے دور میں کوئی ایک گیس کنکشن سیاسی بنیادوں پر نہیں دیا گیا، ووٹ خرید کر کے سینیٹر یا چیئرمین سینٹ بننے والے کو کوئی باشعور قبول نہیں کرے گا، اگر یہ برائی نہیں تو پھر عوام کا ضمیر اور ووٹوں کا سودا کرنے والے ہی عوام کے نمائندے ہوں گے۔ وہ ہفتے کو یہاں ڈیرہ غازی خان میں ناردرن بائی پاس اور رکھی گج بیواٹہ سیکشن ون کے دو منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔








