وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کااظہار

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہرے افسوس اورہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم نے مادر وطن کو شیطانی قوتوں سے بچانے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم نے دعا …

اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہرے افسوس اورہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعظم نے مادر وطن کو شیطانی قوتوں سے بچانے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالی غمزدہ خاندانوں کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق اور صبر جمیل عطافرمائے ۔ وزیراعظم نے دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔

Leave a Reply