وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملہ کی سخت مذمت، متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب

اسلام آباد ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہفتہ کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر کراچی میں ہونے والے قاتلانہ حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے عید کے دن خواجہ اظہار الحسن پر ہونے والے قاتلانہ حملہ میں معصوم قیمتی جانوں کے نقصان پر بھی اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی …

اسلام آباد ۔ 02 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہفتہ کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن پر کراچی میں ہونے والے قاتلانہ حملہ کی سخت مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے عید کے دن خواجہ اظہار الحسن پر ہونے والے قاتلانہ حملہ میں معصوم قیمتی جانوں کے نقصان پر بھی اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply