منتخب نمائندے اپنا کردار مزید موثر انداز سے ادا کریں، جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائی جائے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی راولپنڈی ڈویژن سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی کے وفد سے بات چیت اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے منتخب نمائندے اپنا کردار مزید موثر …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی راولپنڈی ڈویژن سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی کے وفد سے بات چیت

مزید خبریں
منتخب نمائندے اپنا کردار مزید موثر انداز سے ادا کریں، جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائی جائے
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی راولپنڈی ڈویژن سے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی کے وفد سے بات چیت
اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے منتخب نمائندے اپنا کردار مزید موثر انداز سے ادا کریں جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ بات راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے پیرکو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیرا عظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو اپنے حلقوں کے ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات کرنے والے وفد میں ارکان قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، ملک اعتبار خان، سردار ممتاز خان، چوہدری خادم حسین، نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی، اسفن یار بھنڈارا، مسز طاہرہ اورنگزیب، نگہت پروین ، مسز آسیہ ناز تنولی، مسز سیما محی الدین جمیلی، مسز فرحانہ قمر، مسز عفت لیاقت اور مسز زہرہ ودود فاطمی شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔








