وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کا اختتامی سیشن وزراءخارجہ‘ دفاع اور داخلہ‘ قومی سلامتی کے مشیر اور اہم ممالک میں تعینات پاکستان کے سفیروں کی شرکت اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن کی صدارت کی۔ مختلف ممالک میں تعینات پاکستان کے سفیروں کی کانفرنس جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کا اختتامی سیشن

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کا اختتامی سیشن
وزراءخارجہ‘ دفاع اور داخلہ‘ قومی سلامتی کے مشیر اور اہم ممالک میں تعینات پاکستان کے سفیروں کی شرکت
اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کے اختتامی سیشن کی صدارت کی۔ مختلف ممالک میں تعینات پاکستان کے سفیروں کی کانفرنس جمعرات کو یہاں دفتر خارجہ میں منعقد ہوئی۔ وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف ‘ وزیر دفاع خرم دستگیر خان ‘ وزیر داخلہ احسن اقبال ‘ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور اہم ممالک میں تعینات پاکستان کے سفیروں نے کانفرنس میں شرکت کی۔ وزیراعظم کو سفیروں کی جانب سے تیار کردہ سفارشات پیش کیں جائیں گی۔ کانفرنس کے اختتام پر وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف (جمعرات ) کو 2:30بجے دفتر خارجہ میں پریس بریفنگ دیں گے۔








