وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت شوگر انڈسٹری سے متعلق اجلاس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت شوگر انڈسٹری سے متعلق اجلاس وزیراعظم کی چینی کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے قلیل اور طویل مدتی تجاویز پیش کرنے کیلئے وزارت تجارت کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چینی کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے قلیل اور طویل …

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت شوگر انڈسٹری سے متعلق اجلاس
وزیراعظم کی چینی کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے قلیل اور طویل مدتی تجاویز پیش کرنے کیلئے وزارت تجارت کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چینی کی صنعت کو درپیش مسائل کے حل کیلئے قلیل اور طویل مدتی تجاویز پیش کرنے کیلئے وزارت تجارت کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت جمعرات کو شوگر انڈسٹری سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی جس میں انہیں ملک کی چینی کی صنعت سے متعلق امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو پاکستان میں چینی کی صنعت کی نمو، صنعت کی ترقی میں حکومت کے کردار، صنعت سے متعلق مسائل اور حکومت کی طرف سے صنعت کی معاونت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ 2009-10ءکے مقابلہ میں 2016-17ءمیں چینی کی فی ملین ٹن پیداوار میں 125 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ گنے کے فی ہیکٹر رقبہ میں اسی عرصہ کے دوران 29 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق اس نمو سے کاشتکاروں کے ریونیو میں کم و بیش 95 ارب روپے سے 325 ارب تک کا سالانہ اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گنے کی فصل کسان کیلئے آج بھی سود مند ہے۔ صوبائی حکومتوں نے گنے کی کم سے کم امدادی قیمت کی فراہمی اور کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں کرتے ہوئے اس ضمن میں انتھک کوششیں کی ہیں۔ وزیراعظم کے کسان پیکیج کے تحت کھادوں اور دیگر مداخل کی صورت میں کاشتکاروں کو دی جانے والی سبسڈیز سے فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ شوگر انڈسٹری، کاشتکاروں اور سرکاری تحقیقی اداروں کی محنت کے نتیجہ میں اعلیٰ اقسام اور بہتر کاشتکاری طریقوں کی تشہیر ہوئی۔ اجلاس کے دوران برآمد کیلئے اجازت سمیت چینی کی صنعت کو درپیش چیلنجوں پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر تجارت محمد پرویز ملک، وزیر قومی غذائی تحفظ سکندر حیات بوسن اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے علاوہ سینئر حکام بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply