وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کو مرکزی دھارے میں لانے کی جانب ایک اہم پیش قدمی کے طور پر اس ضمن میں بل پارلیمنٹ کے روبرو پیش کرنے کی منظوری دیدی ہے جس میں سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار قبائلی علاقوں تک بڑھایا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی …

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کو مرکزی دھارے میں لانے کی جانب ایک اہم پیش قدمی کے طور پر اس ضمن میں بل پارلیمنٹ کے روبرو پیش کرنے کی منظوری دیدی ہے جس میں سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار قبائلی علاقوں تک بڑھایا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ایف سی آر کے خاتمے، اعلیٰ عدالتوں کے دائرہ اختیار کو وسعت دینے اور ملک کے معمول کے قوانین کے اطلاق کو مرحلہ وار انداز میں قبائلی علاقہ جات میں نافذ کیا جائے گا۔ اس عمل کو بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاوش کے ساتھ تقویت دی جائے گی جسے تمام فریقین کے اتفاق کے بعد منقسم پول سے اضافی وسائل مختص کر کے سرمایہ فراہم کیا جائے گا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ فاٹا کو سیاسی، قانونی، انتظامی اور ترقیاتی طور پر مرکزی دھارے میں لانے کے عمل کی نگرانی کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت قومی عملدرآمدی کمیٹی پہلے ہی تشکیل دی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ کابینہ نے گزٹ آف پاکستان میں اشاعت کے بعد مالی سال 2015-16ءکیلئے ایس ای سی پی کی سالانہ رپورٹ اور مالی سال 2013-14ءکیلئے مسابقتی کمیشن پاکستان کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کیلئے خزانہ ڈویژن کو منظوری دی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ برائے 2015-16ءاور صنعت کی صورتحال کی رپورٹ برائے 2016ءبھی کابینہ کے روبرو پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے بجلی کی پیداوار تقسیم اور ترسیل، واجبات اور وصولیوں اور ملک میں لوڈ مینجمنٹ کے بارے میں کابینہ کو جامع بریفنگ دینے کیلئے متعلقہ وزارت کو ہدایت کی۔ کابینہ نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزہ ختم کرنے کے بارے میں پاکستان اور تنزانیہ کے درمیان معاہدے پر دستخط کی بھی منظوری دی۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply