وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت تجارتی توازن اور برآمدات کے فروغ کے جائزے کیلئے اجلاس

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تجارتی توازن اور برآمدات کے فروغ کے جائزے کیلئے منگل کو اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ وزارت تجارت نے برآمدات میں اضافے اور درآمدات کو مناسب حد میں رکھنے کیلئے قلیل المدتی اور درمیانی مدت کے مختلف آپشن پیش کئے۔ وزیراعظم نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ زیر غور کسی بھی …

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تجارتی توازن اور برآمدات کے فروغ کے جائزے کیلئے منگل کو اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ وزارت تجارت نے برآمدات میں اضافے اور درآمدات کو مناسب حد میں رکھنے کیلئے قلیل المدتی اور درمیانی مدت کے مختلف آپشن پیش کئے۔ وزیراعظم نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ زیر غور کسی بھی آپشن کا پاکستان کی اقتصادی شرح نمو اور ترقی پر منفی اثر نہیں پڑنا چاہئے۔ اجلاس میں جی ایس پی پلس مرتبے پر توجہ مرکوز کی گئی اور یورپی مارکیٹوں میں برآمدات کو وسعت دینے کے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی سفیروں کے طور پر کام کریں۔ وزیراعظم نے بیورو شماریات کی طرف سے برآمداتی تعداد پر نظرثانی کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ عمومی اعلان سے قبل درستگی کے نکتہ نظر سے تمام رپورٹس کی مناسب طور پر تصدیق ہونی چاہئے۔ انہوں نے اس امر کو سراہا کہ تجارت کا مجموعی توازن اگست 2017ءکے مہینے میں بہتر ہوا ہے۔ اجلاس میں وزیر تجارت پرویز ملک، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اقتصادی امور مفتاح اسماعیل، وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply