وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے کردار، وفاقی دارالحکومت میں مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پیر کو وزیراعظم آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے امور سے متعلق بریفنگ دی گی۔ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے کردار، وفاقی دارالحکومت میں مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے کردار، وفاقی دارالحکومت میں مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پیر کو وزیراعظم آفس میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے امور سے متعلق بریفنگ دی گی۔ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز اور کیڈ ڈویژن کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے کردار اور وفاقی دارالحکومت میں مختلف ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ زیرو پوائنٹ سے جی ٹی روڈ تک اسلام آباد ہائی وے کے سگنل فری و کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور، کرال انٹرچینج، سوہاں میں پل کی تعمیر، کھنہ انٹرچینج، گلبرگ انڈر پاس اور نیول برج کی تعمیر سی ڈی اے کے بڑے منصوبے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حال ہی میں مکمل ہونے والے منصوبوں میں ای الیون ایسٹ سروس روڈ کو دو رویہ کرنے، پارک انکلیو فیز ون کے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی، ملٹی پرپز کار پارکنگ، جی سیون فیسیلیٹیشن سنٹر، سپورٹس کلب ایف سکس، راول ٹاﺅن میں مسجد امن، فقیر آئی پی روڈ آئی الیون اور جی ٹین سے ایف ٹین تک ایس آر ایسٹ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے شامل ہیں جبکہ اتاترک روڈ ویسٹ کو دو رویہ کرنے، سرینہ چوک کی بہتری، اسلام آباد میں سڑکوں کی نئے سرے سے تعمیر، سیکرٹریٹ مسجد کی تعمیر اور سروس روڈ ویسٹ جی الیون کی بحالی سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔








