اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی )قومی سلامتی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کیلئے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بربریت کا معاملہ دوطرفہ اور کثیر الطرفہ فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی )قومی سلامتی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کیلئے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بربریت کا معاملہ دوطرفہ اور کثیر الطرفہ فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیراعظم کے مشیر خزانہ، ریونیو و اقتصادی امور مفتاح اسماعیل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی افسران نے شرکت کی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے تشدد کے حالیہ واقعات کی مذمت کی جن کے نتیجہ میں 20 بےگناہ شہری شہید اور بےگناہ مردوں، خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ بےگناہ مظاہرین اور جنازوں پر قابض فوج کی طرف سے پیلٹ گنز کے غیر انسانی اور اندھا دھند استعمال کے نتیجہ میں بھی سینکڑوں کشمیری زخمی ہوئے ہیں اور درجنوں بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔








