اسلام آباد ۔22 مئی (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس منگل کو وزیراعظم آفس میں ہوا۔ ایکنک نے 220 کے وی مستونگ سب سٹیشن اور 220 کے وی سبی۔مستونگ۔کوئٹہ۔لورالائی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی منظوری دی جس پر 14 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ اجلاس میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامک (پائیڈ) کیلئے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔22 مئی (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس منگل کو وزیراعظم آفس میں ہوا۔ ایکنک نے 220 کے وی مستونگ سب سٹیشن اور 220 کے وی سبی۔مستونگ۔کوئٹہ۔لورالائی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی منظوری دی جس پر 14 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ اجلاس میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامک (پائیڈ) کیلئے نظرثانی شدہ پی سی ٹو کی بھی منظوری دی گئی جس پر 3 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ ایکنک نے 22 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے اخراجات سے مختلف شعبوں میں 2 ہزار پی ایچ ڈیز کیلئے اوورسیز سکالرشپ سکیم کیلئے فیز تھری کی منظوری دی۔








