وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے فاٹا کو خیبرپختونخوا کے ساتھ ضم کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ کے روبرو پیش کرنے کی منظوری دےدی ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا جس میں فاٹا کو خیبرپختونخوا کے ساتھ ضم کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ کے روبرو پیش کرنے کی …

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے فاٹا کو خیبرپختونخوا کے ساتھ ضم کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ کے روبرو پیش کرنے کی منظوری دےدی ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا جس میں فاٹا کو خیبرپختونخوا کے ساتھ ضم کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ کے روبرو پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کونسل کو وفاقی حکومت کے امور کار کے حوالہ سے مشاورتی باڈی کے طور پر برقرار رکھا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کی حکومت کو وسیع تر انتظامی اور مالیاتی اختیارات کی منتقلی کے ساتھ گلگت بلتستان کے شہریوں کو تمام حقوق اسی طرح حاصل ہوں گے جیسا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے عوام کو دستیاب ہیں۔ کابینہ نے 8 اور 11 مئی 2018ءکو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔ اجلاس نے توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے 12 اکتوبر 2017ءکو اس کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔ وفاقی کابینہ نے پاکستان اور بوسنیا ہرزوگوینیا کے درمیان دفاعی صنعت کے شعبہ میں تعاون کے بارے میں معاہدہ کی بھی توثیق کی۔