الجبیل (سعودی عرب) ۔ 16 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کئی دیگر عالمی رہنماﺅں کے ہمراہ پیر کو 24 ممالک کی مشترکہ فوجی مشق ”گلف شیلڈ ون“ کی عظیم الشان اختتامی تقریب میں شرکت کی اور عسکری مہارتوں کا شاندار مظاہرہ دیکھا۔ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود نے عالمی رہنماﺅں، وزراءبرائے دفاع اور خارجہ اور مختلف مسلح افواج کے سربراہان کا تقریب میں خیرمقدم کیا جو …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عالمی رہنماﺅں کے ہمراہ 24 ممالک کی مشترکہ فوجی مشق ”گلف شیلڈ ون“ کی اختتامی تقریب میں شرکت

مزید خبریں
الجبیل (سعودی عرب) ۔ 16 اپریل (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کئی دیگر عالمی رہنماﺅں کے ہمراہ پیر کو 24 ممالک کی مشترکہ فوجی مشق ”گلف شیلڈ ون“ کی عظیم الشان اختتامی تقریب میں شرکت کی اور عسکری مہارتوں کا شاندار مظاہرہ دیکھا۔ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز السعود نے عالمی رہنماﺅں، وزراءبرائے دفاع اور خارجہ اور مختلف مسلح افواج کے سربراہان کا تقریب میں خیرمقدم کیا جو دمام کے شمال مشرق میں تقریباً 140 کلومیٹر دور صحرا میں منعقد ہوئی۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔ 41 ممالک کے اتحاد ”اسلامک ملٹری کاﺅنٹر ٹیررازم کولیشن“ کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف بھی تقریب میں شریک تھے۔ رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشق کی کمان کے تحت سلطنت کے شرقی ساحل کے ساتھ منعقد ہونے والی تینوں افواج کی مشترکہ مشق کا اہتمام باہمی رابطہ کو فروغ دینے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کا عملی تجربہ حاصل کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔ سعودی وزارت دفاع نے ”گلف شیلڈ ون“ مشق کو دنیا میں جدید ترین عسکری نظام کے مطابق بروئے کار لائے جانے والی جنگی مہارتوں کے حوالہ سے اسے ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔








