مظفرآباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر سطح پر کاوشیں جاری رکھے گا۔ بدھ کو یہاں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ خود اور کابینہ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مظفر آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
مظفرآباد ۔ 4 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر سطح پر کاوشیں جاری رکھے گا۔ بدھ کو یہاں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ خود اور کابینہ ارکان کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آزادکشمیر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی فوج کے ظلم اور بربریت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے حریت نمائندوں کو بتایا کہ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بھارتی فوج کے ظلم اور جبر کی شدید مذمت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزارت خارجہ اور تمام سفارتی سفارتی مشنز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے متحرک ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں اور نمائندوں کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوششوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ جس انداز سے مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کا سامنا کررہے ہیں وہ قابل قدر ہے۔








