وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وزارت اطلاعات و نشریات کے امور کار کے بارے میں بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے فعال اپروچ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزارت اطلاعات و نشریات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اطلاعات تک رسائی اور اس کی ترسیل کے حوالہ سے جدت پر مبنی حکمت عملی اختیار کرے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو وزارت اطلاعات و نشریات کے امور کار …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے فعال اپروچ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزارت اطلاعات و نشریات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اطلاعات تک رسائی اور اس کی ترسیل کے حوالہ سے جدت پر مبنی حکمت عملی اختیار کرے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو وزارت اطلاعات و نشریات کے امور کار کے بارے میں بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو اپنی وزارت اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ سمیت اس سے ملحقہ محکموں کے امور کار کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے متعلق اقدامات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور فلمز اینڈ براڈ کاسٹنگ پالیسی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی اور بین الاقوامی سطح پر منفی پروپیگنڈے کے انسداد اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے فعال حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply