وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کیلئے سرگرمی سے کام کر رہی ہے جبکہ لوگوں کو اپنا سرمایہ وطن واپس لانے اور معیشت کے پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک پالیسی بھی زیر غور ہے، ٹیکسوں میں کمی کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا …

اسلام آباد ۔ یکم فروری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کیلئے سرگرمی سے کام کر رہی ہے جبکہ لوگوں کو اپنا سرمایہ وطن واپس لانے اور معیشت کے پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک پالیسی بھی زیر غور ہے، ٹیکسوں میں کمی کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے جمعرات کو یہاں اپنے صدر غضنفر بلور کی قیادت میں وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیر تجارت و ٹیکسٹائل پرویز ملک بھی ملاقات میں موجود تھے۔ معیشت کے مختلف شعبوں سے متعلق مسائل، کاروبار میں آسانی، ملکی برآمدات میں اضافہ اور ٹیکس سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ وفد نے وزیراعظم کو موجودہ حکومت کی طرف سے بالخصوص امن و امان، توانائی کے بحران سے نبرد آزما ہونے اور کاروباری برادری و دیگر متعلقہ فریقین کو ملک میں کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کیلئے ساتھ لے کر چلنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔