وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ 2018ءمیں ہم 2013ءکے مقابلہ میں بہت بہتر پاکستان چھوڑ کر جائیں گے‘ پوری امید ہے کہ 2018ءمیں بھی مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آئے گی، ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی اقتدار میں آئے اسے ایک بہتر پاکستان ملے، حکومتی کارکردگی کے بہترین جج پاکستان کے عوام ہیں …

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ 2018ءمیں ہم 2013ءکے مقابلہ میں بہت بہتر پاکستان چھوڑ کر جائیں گے‘ پوری امید ہے کہ 2018ءمیں بھی مسلم لیگ (ن) دوبارہ اقتدار میں آئے گی، ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی اقتدار میں آئے اسے ایک بہتر پاکستان ملے، حکومتی کارکردگی کے بہترین جج پاکستان کے عوام ہیں اور اس کا فیصلہ پولنگ سٹیشن پر ہوتا ہے‘ 1993ءمیں نواز حکومت اگر غیر مستحکم نہ کی جاتی اور وہ اپنی مدت پوری کرتی تو آج ملکی ترقی کی شرح بہت بہتر ہوتی، حکومتی چار سالوں میں ترقی نظر آ رہی ہے، ہمارا دعویٰ ہے کہ جتنے کام ہم نے چار سالوں میں کئے ہیں اتنے 15 سالوں میں بھی نہیں ہوئے، اس کا فیصلہ تاریخ کرے گی‘ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کو عوام نے قبول نہیں کیا، ان کی حکومت کے خاتمہ کے بعد معیشت پر اثر پڑا ہے‘ نہ میں کبھی وزارت عظمیٰ کا امیدوار تھا اور نہ ہی کبھی میری خواہش تھی، یہ پارٹی کا فیصلہ تھا، پارٹی میں کوئی بھی وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں تھا، میری کوشش ہو گی کہ اپنے تجربہ کو بروئے کار لاتے ہوئے نواز شریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھاﺅں اور مسائل کو حل کروں‘چوہدری نثار علی خان کے بعد پارٹی میں سنیارٹی کے اعتبار سے اور پارلیمنٹ کے اندر بھی دوسرے نمبر پر ہوں، کابینہ کے ساتھیوں سے 30 سالہ رفاقت ہے اس لئے کوئی مشکل پیش نہیں آ رہی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply