ڈیووس۔ 24 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان نے گزشتہ چندبرسوں میں سیاسی استحکام، امن وامان، توانائی کی سلامتی اوراقتصادی بڑھوتری کے شعبوں میں شاندارکامیابیاں حاصل کی ہیں، جاپان اورپاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کی طویل اوردیرینہ تاریخ پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں سویٹزرلینڈکے شہرڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے موقع پربین الاقوامی ترقی کیلئے جاپانی بنک …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ڈیووس میں جاپانی بنک (جے بی آئی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات میں گفتگو
ڈیووس۔ 24 جنوری (اے پی پی)وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان نے گزشتہ چندبرسوں میں سیاسی استحکام، امن وامان، توانائی کی سلامتی اوراقتصادی بڑھوتری کے شعبوں میں شاندارکامیابیاں حاصل کی ہیں، جاپان اورپاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کی طویل اوردیرینہ تاریخ پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں سویٹزرلینڈکے شہرڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے موقع پربین الاقوامی ترقی کیلئے جاپانی بنک (جے بی آئی سی) کے چیف ایگزیکٹوآفیسر تاداشی مائیدا سے ملاقات میں کہی ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی اورسینےئرحکومتی اہلکاربھی اس موقع پرموجودتھے۔وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان نے سیاسی استحکام، امن وامان، توانائی کی سلامتی اوراقتصادی بڑھوتری کے شعبوں میں شاندارکامیابیاں حاصل کی ہیں ،ہمیں امید ہے کہ ان مثبت اشاریوں سے جاپانی کمپنیاں اورتاجروصنعت کارپاکستان کے ساتھ اپنے روابط کو بڑھانے کی طرف راغب ہوسکیں گے۔








