اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت روز اول سے سماجی و اقتصادی طور پر عوام کی زندگیوں میں انقلاب برپا کرنے کے لئے پرعزم ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کے طول و ارض میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بے مثال منصوبہ جات کا آغاز کیا۔ انہوں نے یہ بات گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت روز اول سے سماجی و اقتصادی طور پر عوام کی زندگیوں میں انقلاب برپا کرنے کے لئے پرعزم ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کے طول و ارض میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بے مثال منصوبہ جات کا آغاز کیا۔ انہوں نے یہ بات گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی سے منگل کو وزیراعظم آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور ارکان قومی اسمبلی کے متعلقہ حلقوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام نے ترقیاتی اقدامات کے ثمرات حاصل کرنا شروع کر دیئے ہیں اور ان کاوشوں کے نتیجے میں آنے والے دنوں میں پاکستان خوشحال اور ترقی یافتہ ہوگا۔ وزیراعظم نے ارکان پارلیمان پر زور دیا کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کے لئے عوامی فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمان کو عوام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنا چاہئے اور ان کے مسائل حل کرنے چاہئیں۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر، وزیر قومی صحت خدمات سائرہ افضل تارڑ، وزیر مملکت قانون و انصاف عثمان ابراہیم، وزیر مملکت پورٹس اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال، ارکان قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک، میاں طارق محمود، رانا عمر نذیر خان، اظہر قیوم نہڑہ، جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ، میاں شاہد حسین خان بھٹی، چوہدری عابد رضا، ممتاز احمد تارڑ، ناصر اقبال بوسال، چوہدری ارمغان سبحانی، رانا شمیم احمد خان، سید افتخار الحسن، زاہد حامد، میاں محمد رشید، شازیہ سہیل میر، مسز رومینہ خورشید عالم اور مسز فلس عظیم شامل تھیں۔ اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد بھی موجود تھے۔









