وزیراعظم شہبازشریف کا آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ٹیلیفون،آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں

وزیراعظم شہبازشریف کا آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ٹیلیفون،آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے منگل کو آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ٹیلیفون کیااور آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں ۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے 12 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی کے 6 افسران اور جوان کی سلامتی سے متعلق اپنی تشویش اور فکرمندی کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک بہترین پروفیشنل اور نہایت اچھے انسان ہیں۔ دعاگو ہوں کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ بحفاظت ہوں۔ وزیراعظم کی قوم سے اپیل کی کہ وطن کے ان بہادر بیٹوں کی بحفاظت واپسی کے لئے خصوصی دعا کریں۔ پوری قوم اس حادثے پر انتہائی مغموم اور افسردہ ہے۔

وزیراعظم نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے یہ فرض شناس بیٹے خدمت کی اعلی مثال بن کر سامنے آئے ہیں۔ یہ ہے اپنے بھائیوں بہنوں، بچوں کی خدمت کا وہ عظیم جذبہ جو پاکستان کی حقیقی طاقت ہے ۔ آرمی چیف نے گزشتہ شب سے جاری تلاش کی کارروائیوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا