اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):بین الاقوامی اور چینی امور کے ماہر رشید صافی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدشہبازشریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران طے پانے والے اہم فیصلوں پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے ، جس سے پاکستان اور چین کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے رشید صافی نے بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ، پاکستان …
وزیراعظم شہبازشریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران طے پانے والے اہم فیصلوں پر عملدرآمد کوتیزکیا جائے،رشیدصافی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):بین الاقوامی اور چینی امور کے ماہر رشید صافی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدشہبازشریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران طے پانے والے اہم فیصلوں پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے ، جس سے پاکستان اور چین کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے رشید صافی نے بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ، پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان طے پانے والے اہم معاہدوں اور اتفاقِ رائے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔
اس کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں اور دوطرفہ ایکشن پلانز کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ زرعی شعبے میں تعاون کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے رشید صافی نے کہا کہ پاکستان کا ہدف دوطرفہ زرعی تجارت کو ایک ارب امریکی ڈالر تک پہنچانا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ چین کے ساتھ زرعی مصنوعات میں پاکستان کے تجارتی سرپلس کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔ جدید زراعت میں تعاون کو وسعت دی جائے گی اور چین کے زرعی ٹیلنٹس ٹریننگ پروگرام کو بطور معاون ذریعہ استعمال کیا جائے گا تاکہ پاکستانی کسان جدید ٹیکنالوجی اور مہارت سے مستفید ہو سکیں۔رشید صافی نے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران طے پانے والے منصوبے اور پروگرام نہ صرف اقتصادی ترقی میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی اور اعتماد کو بھی مزید مستحکم کریں گے۔








