وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی گل اصغر خان اور راجہ اسامہ سرور نے جمعرات کو یہاں الگ الگ ملاقاتیں کیں
وزیراعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی گل اصغر خان اور راجہ اسامہ سرور کی ملاقاتیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی گل اصغر خان اور راجہ اسامہ سرور نے جمعرات کو یہاں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور پر بات چیت کی گئی ۔ اس کے علاوہ ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا ۔ ملاقاتوں میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ ٰبرکی بھی موجود تھے۔








