وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی ملاقات ، خطے میں امن کے قیام کیلئے کوششوں پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی جس میں انہوں نے حالیہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں خطے میں امن کے قیام کیلئے کوششوں پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی جس میں انہوں نے حالیہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں خطے میں امن کے قیام کیلئے کوششوں پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وزیرِ اعظم کے قومی کفایت شعاری و بچت کے لیے اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ مشکل حالات میں وزیرِ اعظم نے عوامی ریلیف کا تاریخی پیکیج دیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور صوبہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔