وزیراعظم شہباز شریف کابلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے بیٹوں کی سلامتی کی دعا کی ہے ۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے۔ پوری قوم اللہ تعالیٰ کے حضور سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی، حفاظت اور بخیریت واپسی کے لئے دعا گو ہے۔