وزیراعظم شہباز شریف کاوزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی اور رکن پنجاب بار کونسل چوہدری رضا سبحانی کی والدہ کے انتقال پراظہار افسوس

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی اور رکن پنجاب بار کونسل چوہدری رضا سبحانی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے مرحومہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ …

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر مملکت چوہدری ارمغان سبحانی اور رکن پنجاب بار کونسل چوہدری رضا سبحانی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے مرحومہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔