وزیراعظم شہباز شریف کا سینئر صحافی افتخار احمد کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس
وزیراعظم شہباز شریف کا سینئر صحافی افتخار احمد کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی افتخار احمد کے بھائی آغا اقبال احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے افتخار احمد اور ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔








