اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ اور کیچ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ الگ کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے جن میں 18 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلے اور جرأت …
وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ اور کیچ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ اور کیچ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ الگ کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے جن میں 18 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلے اور جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔







