اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہرنائی (بلوچستان) میں ہیلی کاپٹر حادثے میں افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ہرنائی بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 افسروں اور جوانوں کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے شہدا میجر خرم شہزاد، میجر محمد منیب افضل، صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران، نائیک جلیل اورسپاہی شعیب کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مادروطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کے لئے افواج پاکستان نے بےمثال قربانیاں دی ہیں ۔ قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے، یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلندکرے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔