وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قیام امن کے لیے غیر معمولی کوششوں پر مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قیام امن کے لیے ان کی غیر معمولی کوششوں اور سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی انتہائی مفید اور نتیجہ خیز ٹیلیفونک گفتگو پر مبارکباد دی ہے

ہانگژو۔24مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قیام امن کے لیے ان کی غیر معمولی کوششوں اور سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی انتہائی مفید اور نتیجہ خیز ٹیلیفونک گفتگو پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے قیام کے لیے ان کی غیر معمولی کوششوں اور سعودی عرب، قطر، ترکیہ، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور پاکستان کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی انتہائی مفید اور نتیجہ خیز ٹیلیفونک گفتگو پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان کی نمائندگی کی اور پورے عمل کے دوران ان کی انتھک کوششوں کو بے حد سراہتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹیلیفون پر گفتگو نے موجودہ علاقائی صورتحال اور خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے جاری امن کوششوں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کا مفید موقع فراہم کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پوری سنجیدگی کے ساتھ امن کوششیں جاری رکھے گا اور ہمیں امید ہے کہ مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی بہت جلد کریں گے۔

مزید خبریں