وزیراعظم شہباز شریف کی اینڈی برنہم کو برطانیہ کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اینڈی برنہم کو برطانیہ کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے اینڈی برنہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوستی اور تعاون کے تاریخی اور گہرے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام …

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اینڈی برنہم کو برطانیہ کے وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے اینڈی برنہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوستی اور تعاون کے تاریخی اور گہرے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خصوصی تعلقات برطانیہ میں مقیم لاکھوں قابل فخر اور متحرک پاکستانیوں کے ذریعے مضبوط ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مل کر پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات بالخصوص دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوشش کریں گے۔

 

مزید خبریں