وزیراعظم شہباز شریف کی باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کی مذمت

لندن۔17فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے 11 جوانوں اور ایک معصوم شہری کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ …

لندن۔17فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے میں سکیورٹی فورسز کے 11 جوانوں اور ایک معصوم شہری کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعظم نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے عزم کا بھی اظہار کیا۔