وزیراعظم شہباز شریف کی بنوں دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے درجاتِ بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا کی اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے اور واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی انسانیت، پاکستان کے امن اور استحکام کے خلاف گھناؤنی سازش ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتیں۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے گی، ریاست دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں پوری قوم کی امانت ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید خبریں