اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ طارق رحمان کو عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے وزیرِاعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر دلی مبارکباد دی ہے ۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے طارق رحمان کو اپنا بھائی کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ وہ باہمی مفاد کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون …
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیرِاعظم طارق رحمان کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سربراہ طارق رحمان کو عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے وزیرِاعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے پر دلی مبارکباد دی ہے ۔
منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے طارق رحمان کو اپنا بھائی کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ وہ باہمی مفاد کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے ان کے ساتھ قریبی اور بامعنی روابط کے منتظر ہیں۔








