اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان آج جمعرات کو روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کا افتتاح کریں گے۔ یہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملک میں کام کرنے والے کمرشل بینکوں کے ساتھ مل کر متعارف کردہ بڑا اقدام ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کروڑوں نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کو فنڈ ٹرانسفرز، بلوں کی ادائیگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے جدید …
وزیراعظم عمران خان آج جمعرات کو روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کا افتتاح کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان آج جمعرات کو روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کا افتتاح کریں گے۔ یہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملک میں کام کرنے والے کمرشل بینکوں کے ساتھ مل کر متعارف کردہ بڑا اقدام ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس کروڑوں نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کو فنڈ ٹرانسفرز، بلوں کی ادائیگی اور پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے جدید بینکنگ سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نان ریذیڈنٹ پاکستانی بینک برانچ، سفارتخانہ یا قونصلیٹ جائے بغیر ڈیجیٹل اور آن لائن طریقے سے اکاﺅنٹ کھول سکیں گے۔ روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کھولنے کے لئے بنیادی معلومات اور دستاویزات کی ضرورت ہوگی اور اس کے لئے صرف 48 گھنٹے کا وقت لگے گا۔ صارفین اپنا اکاﺅنٹ کے لئے فارن کرنسی یا روپے یا دونوں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان اکاﺅنٹس میں فنڈز مکمل طور پر واپس منتقل ہو سکیں گے اور اس کے لئے کسی ریگولیٹری منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی۔








