اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئے محبت اور ہمدردی کے جذبات رکھتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مشکلات کے ازالہ کےلئے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پی آئی اے کی پروازوں میں اضافہ کیا …
وزیراعظم عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئے محبت اور ہمدردی کے جذبات رکھتے ہیں، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا ایوان بالا میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئے محبت اور ہمدردی کے جذبات رکھتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مشکلات کے ازالہ کےلئے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پی آئی اے کی پروازوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور غیر ملکی پروازوں کو بھی خصوصی ایس او پیز کے تحت اجازت دی گئی ہے، وطن واپس پہنچنے والے افراد کیلئے بھی ایس او پیز ترتیب دیئے گئے ہیں۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ایسے افراد جن میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہ ہوں انہیں گھر پر قرنطینہ کرنے کی اجازت ہو گی اور ایسے افراد جن میں وائرس کی علامات نہ پائی جائیں ا±ن کی ٹیسٹنگ نہیں کی جائے گی۔ جمعہ کو ایوان با لا میں عوامی اہمیت کے حامل معاملہ پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے دن سے پالیسی سازی میں غریب اور پسماندہ طبقات کا خیال رکھنے پر زور دیا ہے۔ احساس پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ غریب خاندانوں میں نقد رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں، سمارٹ لاک ڈاو¿ن اور ایس او پیز پر عملدرآمد غریب طبقات پر بوجھ ڈالے بغیر وباءسے تحفظ فراہم کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر فورس نوجوانوں کی رضا کار فورس ہے جو قومی جذبے کے تحت اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے اور ٹائیگر فورس کا مقصد کورونا وباءکے مقابلے کیلئے انتظامی مشینری کی معاونت اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں میں رضا کاروں کی خدمات کی پزیرائی کی جاتی ہے۔ حال ہی میں ملکہ برطانیہ کی جانب سے دو پاکستانی رضاکاروں کی خدمات کوسراہنا ایک اچھی مثال ہے۔








