اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے منگل کو متعدد ارکان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں طالب حسین نکئی، بیگم شاہین سیف اﷲ تورو، صالح محمد خان، اورنگزیب کھچی، نیاز احمد جھکڑ، عمر اسلم خان، حاجی امتیاز احمد، نواب شیر وسیر، خرم شہزاد، فرخ حبیب، فیض اﷲ اور راجہ …
وزیراعظم عمران خان سے متعدد ارکان قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان کے چیمبر میں ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے منگل کو متعدد ارکان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں طالب حسین نکئی، بیگم شاہین سیف اﷲ تورو، صالح محمد خان، اورنگزیب کھچی، نیاز احمد جھکڑ، عمر اسلم خان، حاجی امتیاز احمد، نواب شیر وسیر، خرم شہزاد، فرخ حبیب، فیض اﷲ اور راجہ ریاض احمد شامل تھے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق بھی ملاقات میں موجود تھے۔








