اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار سکندر حیات خان اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملاقات کی۔ پیر کو زوزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سردار سکندر حیات خان نے وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور اور مو¿ثر انداز میں اجاگر کرنے پر خراج …
وزیراعظم عمران خان سے سردار سکندر حیات خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار سکندر حیات خان اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملاقات کی۔ پیر کو زوزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سردار سکندر حیات خان نے وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور اور مو¿ثر انداز میں اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی کے اظہار کےلئے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منانے کے حوالے سے تیاریوں پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








