اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے سری لنکا کے وفد نے یہاں ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے بصارت سے محروم افراد کے لئے قارنیا (آنکھ کا شفاف پردہ) کا تحفہ پیش کیا۔ یہ اقدام پاکستان میں سری لنکن ہائی کمیشن کی جانب سے اٹھایا گیا تھا اور اس میں سری لنکا کی آئی ڈونیشن سوسائٹی کا تعاون حاصل تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے …
وزیراعظم عمران خان سے سری لنکا کے وفد کی ملاقات ، وفد نے وزیراعظم کو پاکستان کے بصارت سے محروم افراد کے لئے قارنیا (آنکھ کے شفاف پردہ) کا تحفہ پیش کیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے سری لنکا کے وفد نے یہاں ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے بصارت سے محروم افراد کے لئے قارنیا (آنکھ کا شفاف پردہ) کا تحفہ پیش کیا۔ یہ اقدام پاکستان میں سری لنکن ہائی کمیشن کی جانب سے اٹھایا گیا تھا اور اس میں سری لنکا کی آئی ڈونیشن سوسائٹی کا تعاون حاصل تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مبنی اس کاوش کو سراہا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک بڑا اقدام ہے جس کی بنیاد انسانیت ہے اور اس سے بصارت سے محروم افراد دوبارہ دیکھنے کے قابل ہو سکیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے گہرے اور دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ علاقائی اور عالمی سطح پر جاری رابطوں کے ذریعے یہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان عوامی سطح پر بڑھتے ہوئے رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سری لنکا کے وفد نے وزیراعظم کی جانب سے ان کا خیر مقدم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے عوام کی جانب سے قارنیا کے تحفہ سے دونوں اقوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔








