اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر (سی اواو)شیرائل سینڈ برگ نے ورچوئل میٹنگ کی ہے۔اس موقع پر پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری اور لٹریسی کے اقدامات کو ڈیجیٹلائز کرنے سمیت کووڈ19ـکے حوالے سے اشتراک کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں فیس بک …
وزیراعظم عمران خان سے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر شیرائل سینڈ برگ کی ورچوئل میٹنگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر (سی اواو)شیرائل سینڈ برگ نے ورچوئل میٹنگ کی ہے۔اس موقع پر پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری اور لٹریسی کے اقدامات کو ڈیجیٹلائز کرنے سمیت کووڈ19ـکے حوالے سے اشتراک کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ کمپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرے۔ انہوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ فیس بک جیسے دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پاکستانی نوجوانوں اور اداروں کو بین الاقوامی مواقع سے استفادہ میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں اور یہ ادارے لوگوں کو غربت سے نکالنے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر نفرت اور انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نفرت پر مبنی گفتگو اور خطابات کی آن لائن نشریات کے خلاف جنگ ایک اہم مسئلہ ہے۔اس موقع پر فیس بک کی سرمایہ کاری اور رواں سال پاکستان میں مستحق طلبا کے لئے وظائف کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ورچوئل میٹنگ میں فیس بک کے عطیہ خون کے حوالے سے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ پاکستان میں فیس بک کی عطیہ خون کی سہولت کے اجرا کے بعد سے اب تک 50 لاکھ سے زیادہ افراد سائن اپ کر چکے ہیں۔اس موقع پر پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے حکومتی اقدامات میں فیس بک کی معاونت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔2019میں فیس بک ‘ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ساتھ شراکت دار تھی جس کا مقصد پاکستان میں مقامی سٹارٹ اپس کو تحقیقی لیبز اور سٹارٹ اپس سرکل پروگرا مز میں معاونت فراہم کرنا ہے۔یہ شراکت داری اب بھی جاری ہے اور اس کے تحت ورچوئل ورکشاپ کے ذریعے پاکستان میں سٹارٹ اپس کی نگرانی کی جارہی ہے۔وزیراعظم عمران خان اور شیرائل سینڈ برگ نے فیس بک کے ”شی مینز بزنس پروگرام” پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کے تحت پاکستان بھر میں تقریباً 6700خواتین کو تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ورچوئل ملاقات میں فیس بک کے نائب صدر برائے گلوبل افیئرز اینڈ کمیونیکیشنز نک کلگ’پاکستان میں فیس بک کے پبلک پالیسی کے سربراہ صارم عزیز کے علاوہ ڈیجیٹل میڈیا کے بارے میں وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور شیرائل سینڈ برگ نے رواں سال جنوری میں ڈیوس سوئٹزر لینڈ میں ملاقات کی تھی۔








