اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمادالثانی نے کشیدگی میں کمی کیلئے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے پاکستان کے فیصلے کو سراہا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے اتوارکو یہاں جاری بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان سےقطر کے امیرشیخ تمیم بن حمادالثانی نے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ بات چیت کے دوران شیخ تمیم بن حمادالثانی نے کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان …
وزیراعظم عمران خان سے قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمادالثانی کی ٹیلی فون پر گفتگو، کشیدگی میں کمی اور امن کے لئے بھارتی پائلٹ کی رہائی کی تعریف کی ،ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مارچ (اے پی پی) قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمادالثانی نے کشیدگی میں کمی کیلئے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے پاکستان کے فیصلے کو سراہا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے اتوارکو یہاں جاری بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان سےقطر کے امیرشیخ تمیم بن حمادالثانی نے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ بات چیت کے دوران شیخ تمیم بن حمادالثانی نے کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ اورجنگی قیدی ونگ کمانڈر ابھی نندن کی رہائی کے فیصلے کی تعریف کی۔امیر قطر نے پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی اورتناﺅ میں کمی کی ضرورت پرزوردیا اوراس ضمن میں قطر کی جانب سے سہولت کاری کی پیشکش کی۔قطر کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے اہم علاقائی اوربین الاقوامی اموربالخصوس پاکستان اوربھارت کے درمیان اختلافات پرتبادلہ خیال کیا۔ امیر قطر نے پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے پر اورامن پر زوردیا۔








