وزیراعظم عمران خان سے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدر میاں انجم نثار کی نائب صدور کے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت میاں انجم نثار، نائب صدور ڈاکٹر محمد ارشد اور قیصر خان نے پیر کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کی طرف سے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے 2 کروڑ روپے کا …

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت میاں انجم نثار، نائب صدور ڈاکٹر محمد ارشد اور قیصر خان نے پیر کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کی طرف سے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے 2 کروڑ روپے کا چیک وزیراعظم کو پیش کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر حکومت نے صنعتوں کو کام جاری رکھنے کی سہولت دی تاہم صنعت کار اپنے ملازمین کو کورونا وائرس کی وبا سے بچاو¿ کی خاطر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے معاشی سرگرمیوں اور کورونا کے خلاف حفاظتی اقدامات میں توازن رکھنا ہے۔ وزیراعظم نے ایوان کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کو سراہا۔